!لباس............... تن سے اتار دینا
کسی.......کو بانہوں کے ہار دینا
پھر اس کے جذبوں کو مار دینا
اگر ....محبت یہی ہے جاناں`
تومعاف کرنا مجھے نہیں ہے…!!!
گناہ............... کرنے کا سوچ لینا
حسین............. پریاں دبوچ لینا
پھر ان کی آنکھیں ہی نوچ لینا
اگر.......محبت یہی ہے جاناں`
تومعاف کرنا مجھے نہیں ہے…!!!
کسی....... کو لفظوں کے جال دینا
کسی.... کو جذبوں کی ڈھال دینا
پھر .....اس کی عزت اچھال دینا
اگر ......محبت یہی ہے جاناں`
تو معاف کرنا مجھے نہیں ہے....!!!
اندھیر........ نگری میں چلتے جانا
حسین................ کلیاں مسل دینا
اور ........اپنی فطرت پہ مسکرانا
اگر....... محبت یہی ہے جاناں`
تو معاف کرنا مجھے نہیں ہے....!!
No comments:
Post a Comment